۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود

حوزه/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ضلع نصیر آباد بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ضلع نصیر آباد بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر گوٹھ غوث بخش گولہ باری شاخ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی ماؤں کے لئے اسوہ حسنہ ہے اسی لئے 20 جمادی الثانی کو عالمی یوم مادر منایا جاتا ہے آپ کے دامن عصمت میں جن پاکیزہ ھستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما قرار پائے۔

حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء (س) دنیا بھر کی ماؤں کے لئے اسوہ حسنہ: علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں ہے۔ ہم ہر مظلوم کے ساتھی ہیں اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔

حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء (س) دنیا بھر کی ماؤں کے لئے اسوہ حسنہ: علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جی بی کے عوام محب وطن ہیں انہیں پاکستان کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں مناسب نمائندگی دی جائے۔ اور انہیں برابر کا شہری تسلیم کیا جائے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ جی بی کے عوام کو اب مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں۔

حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء (س) دنیا بھر کی ماؤں کے لئے اسوہ حسنہ: علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلا جواز گرفتاری افسوسناک ہے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء (س) دنیا بھر کی ماؤں کے لئے اسوہ حسنہ: علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .